Topics
” اور ( خدا نے ) ہمسایہ قریب اور ہمسایہ بیگانہ اور پہلو کے ساتھی کے ساتھ نیکی کا حکم دیا ہے۔“ (القرآن)
رسول اللہ ؐ نے فرمایا کہ ” جبرئیل علیہ السلام نے اتنے تواتر و تاکید سے ہمسائیوں کے متعلق مجھ سے کہا کہ مجھے خیال آنے لگا کہ شاید پڑوسیوں کو وراثت میں شریک قرار دے دیں۔“
( الحدیث)
حقوق العباد یہ ہے کہ انسان اس بات کا یقین رکھے کہ ساری نوعیں اللہ کا ایک کنبہ ہیں اور میں اس کنبے کا ایک فرد ہوں۔ جس طرح کوئی انسان اپنی فلاح و بہبود اور اپنی آسائش کے لئے اصول وضع کرتا ہے اسی طرح ہر انسان پر یہ فرض عائد ہے کہ وہ اپنے بھائی کی آسائش و ارام کا خیال رکھے انبیاء اور اہل اللہ کی تاریخ پر اگر مخلوق کی خدمت کو اپنا نصب العین قرار دیا ہے۔ اللہ مخلوق کی خدمت کا سچا اور مخلصانہ جذبہ انسان کے اندر محبت ، اخوت ، مساوات کو جنم دیتا ہے۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی
فرماتے ہیں کہ کہ قرآنی تعلیمات کی روشنی میں ہم جب تک فکر کرتے ہیں تو یہ بات روز روشن کی طرح سامنے آتی ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے بغیر زندگی کو صحیح طرح نہیں
گزارا جاسکتا ہر مسلمان صحیح خطوط پر پر اپنی زندگی کو اس وقت ترتیب دے سکتا
ہے ہے جب قرآن حکیم کے بیان کردہ حقائق کو سمجھ کر اللہ کے ساتھ ، اللہ کے رسول
صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اپنی عملی زندگی بنا لیں۔