Topics
”بیشک آسمانوں اور زمین میں ایمان والوں کے لئے نشانیاں ہیں اور تمہاری پیدائش میں بھی اور جانوروں میں بھی جن کو وہ پھیلاتا ہے یقین کرنے والوں کے لئے نشانیاں ہیں۔“ (القرآن)
حضرت سید البشر رحمت اللعالمین ﷺ کا ارشاد گرامی ہے کہ
”کائنات میں گھڑی بھر کا تفکر سال بھر کی عبادت سے بہتر ہے۔“ (الحدیث)
کائنات میں تفکر کرنے والا بندہ اور روحانی سائنس کا طالب علم اپنے مشاہدہ اور تجزیہ Analysis کی بناء پر اس مقصد سے آشنا ہوتا ہے کہ کائنات میں عناصر کی ترتیب ، ہم آہنگی، نظم، افادیت و مقصدیت شعور کی کارفرمائی نہیں ہے۔ کوئی طاقت ہے کوئی ہستی ہے جس کے حکم پر ازل تا ابد نظام حیاتو کائنات قائم ہے اور اس سارے نظم میں تمام عناصر، تمام مناظر اور سب مظاہر معین مقداروں پر قائم رہتے ہوئے ایک دوسرے سے ہم آہنگ اور ہم رشتہ ہیں۔ پاک اور بلند مرتبہ ہے وہ ذات جس نے تخلیق کیا معین مقداروں کے ساتھ اور ہدایت بخشی۔ (القرآن)
خواجہ شمس الدین عظیمی
مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی
فرماتے ہیں کہ کہ قرآنی تعلیمات کی روشنی میں ہم جب تک فکر کرتے ہیں تو یہ بات روز روشن کی طرح سامنے آتی ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے بغیر زندگی کو صحیح طرح نہیں
گزارا جاسکتا ہر مسلمان صحیح خطوط پر پر اپنی زندگی کو اس وقت ترتیب دے سکتا
ہے ہے جب قرآن حکیم کے بیان کردہ حقائق کو سمجھ کر اللہ کے ساتھ ، اللہ کے رسول
صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اپنی عملی زندگی بنا لیں۔