Topics
تصوف میں ایک مقام کشف القبور ہے۔یعنی مرنے کے بعد جس مقام پر روحیں رہتی ہیں وہاں وہ کس حال میں ہیں، جس طرح زندگی گزار رہی ہیں اور اس دنیا کے شبو روز اور ماہ و سال کیسے ہیں نیز روحوں سے بات چیت اور ملاقات کے عمل کو کشف القبور کہا جاتا ہے۔ اس صلاحیت کو بیدار کرنے کے لئے کسی سلسلہ میں بیعت ہونا ضروری ہے۔ پیرومرشد کا کرم شامل حال ہو اور مرید کے اندرونی روحانی صلاحیتیں بیدار ہونے لگیں تو بَا عِثُ پڑھنے سے وہ آنکھ کھل جاتی ہے۔ جو روحوں کو دیکھتی ہے، وہ کان کھل جاتے ہیں جو روحوں کی آواز سنتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کی طرف سے قوت گویائی عطا ہوجاتی ہے جس کے ذریعے روحوں سے بات چیت اور گفتگو ہوتی ہے۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی
فرماتے ہیں کہ کہ قرآنی تعلیمات کی روشنی میں ہم جب تک فکر کرتے ہیں تو یہ بات روز روشن کی طرح سامنے آتی ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے بغیر زندگی کو صحیح طرح نہیں
گزارا جاسکتا ہر مسلمان صحیح خطوط پر پر اپنی زندگی کو اس وقت ترتیب دے سکتا
ہے ہے جب قرآن حکیم کے بیان کردہ حقائق کو سمجھ کر اللہ کے ساتھ ، اللہ کے رسول
صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اپنی عملی زندگی بنا لیں۔