Topics
”پھر جب نماز( جمعہ) پوری ہوجائے تو پھر زمین میں منتشر ہوجاؤ اور اللہ تعالی کے فضل
(رزق )کی جستجو میں لگ جاؤ۔“ (القرآن)
”حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا کہ سب سے زیادہ پاک و حلال کمائی کونسی ہے ؟ آپ ﷺنے فرمایا ”آدمی کا اپنے ہاتھوں سے کام کرنا اور ہر وہ تجارت جس میں تقوی ہو۔ “ (الحدیث)
کاروبار میں حسن اخلاق کاروباری ترقی کے لیے ضمانت ہے ۔دکاندار کی حیثیت سے آپ کے اوپر بہت ہی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔ یہ کہ خریداروں کو اچھے سے اچھا مال فراہم کریں ۔جس مال پر آپ کو خود اعتماد نہ ہو وہ ہرگز کسی کو نہ دیں۔ آپ کو اپنے کردار سے یہ ثابت کرنا ہوگا کہ خریدار آپ کے اوپر اعتماد کریں، آپ کو اپنا خیر خواہ سمجھیں اور ان کو پورا پورا اعتماد ہوکہ آپ کی دکان یا کاروبار سے انہیں کبھی دھوکا نہیں دیا جائے گا ۔اگر کوئی خریدار آپ سے مشورہ طلب کرے تو بالکل صحیح صحیح اور مناسب مشورہ دیں چاہے اس میں آپ کا نقصان ہی کیوں نہ ہوتا ہو ۔ وقت کی پابندی کا پورا خیال رکھیں اور دکان صحیح وقت پر کھولیں اور صبر کے ساتھ دکان پر جم کر بیٹھے رہیں ۔صبح بہت سویرے بیدار ہو کر فرائض ادا کرنے کے بعد رزق کی تلاش میں نکل جانے سے خیر و برکت ہوتی ہے۔ دیر تک سونے سے وسائل کم ہو جاتے ہیں ۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی
فرماتے ہیں کہ کہ قرآنی تعلیمات کی روشنی میں ہم جب تک فکر کرتے ہیں تو یہ بات روز روشن کی طرح سامنے آتی ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے بغیر زندگی کو صحیح طرح نہیں
گزارا جاسکتا ہر مسلمان صحیح خطوط پر پر اپنی زندگی کو اس وقت ترتیب دے سکتا
ہے ہے جب قرآن حکیم کے بیان کردہ حقائق کو سمجھ کر اللہ کے ساتھ ، اللہ کے رسول
صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اپنی عملی زندگی بنا لیں۔