Topics

مہمان نوازی

”کیا آپ کو ابراہیم علیہ السلام کے معزز مہمان کی حکایت بھی پہنچی ہے کہ جب وہ ان کے پاس آئے تو آتے ہی سلام کیا ابراہیم علیہ السلام نے جواب میں سلام کیا۔“( القرآن)



” جو شخص اللہ اور روز قیامت پر ایمان رکھتا ہے وہ اپنے مہمان کی عزت کرے اپنے ہمسائے کو تکلیف نہ دے ۔اچھی بات کہے ورنہ خاموش رہے ۔“ (الحدیث) 

 

اچھے لوگ مہمانوں کے کھانے پینے پر مسرت محسوس کرتے ہیں ۔مہمان کو زحمت نہیں ،رحمت اور خیر و برکت کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔ گھر میں مہمان آنے سے عزت و توقیر میں اضافہ ہوتا ہے م۔ہربان پر یہ فرض ہے کہ مہمان کی عزت و آبرو کا لحاظ رکھا جائے ۔ آپ کے مہمان کی عزت پر کوئی حملہ کرے تو اس کو اپنی غیرت و حمیت کے خلاف ک چیلنج سمجھیئے ۔ مہمان کے سامنے اچھے سے اچھا کھانا پیش کیجئے ۔دسترخوان پر خوردو نوش کا سامان اور برتن وغیرہ مہمانوں کی تعداد سے زیادہ رکھیے ۔ہوسکتا ہے کہ کھانے کے دوران کوئی اور صاحب آجائیں اور ان کے لئے بھاگ ڈور کرنا پڑے ۔اگر برتن اور سامان پہلے سے موجود ہوگا تو آنے والا بھی عزت اور مسرت محسوس کرے گا مہمان کے لئے خود تکلیف اٹھا کر ایثار کرنا ایک اخلاق حسنہ کی تعریف میں آتا ہے۔


Topics


Uswa E Hasna

خواجہ شمس الدین عظیمی


مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی فرماتے ہیں کہ کہ قرآنی تعلیمات کی روشنی میں ہم جب تک فکر کرتے  ہیں تو یہ بات روز روشن کی طرح سامنے آتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے بغیر زندگی کو صحیح  طرح نہیں گزارا  جاسکتا ہر مسلمان صحیح خطوط پر پر اپنی زندگی کو اس وقت ترتیب دے سکتا ہے ہے جب قرآن حکیم کے بیان کردہ حقائق کو سمجھ کر اللہ کے ساتھ ، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اپنی عملی زندگی بنا لیں۔