Topics

مال خرچ کرنا



”اے اہل ایمان !اپنی کمائی میں سے یا ہماری زمین سے پیدا کردہ اشیاء میں سے جو تمہارے لئے ہم نکالتے ہی عمدہ اور اچھی چیز خرچ کیا کرو اور ردّی وخراب اشیاء خرچ کرنے کی نیت نہ کرو۔“القرآن

-------------

”تیرا دینا تیرے لیے بہتر اور تیرا رکھ چھوڑ نا تیرے لیے برا ہے ۔“ (الحدیث)

 

اللہ تعالی اپنی محبت میں مال خرچ کرنے کا حکم دیتے ہیں اس لیے کہ اللہ تعالی یہ جانتے ہیں کہ بندہ مال و دولت سے زیادہ پیار کرتا ہے اللہ تعالی کے لیے خرچ کرنا دراصل اللہ تعالی کی مخلوق اور آدم و حوا کے رشتے سے اپنے بہن بھائیوں کی خدمت کرنا ہے اللہ تعالی نہ کھاتا ہے نہ پیتا ہے نہ پہنتا ہے لیکن جب کوئی بندہ اللہ تعالی کی دی ہوئی دولت خرچ کرتا ہے تو یہ ایثار قبولیت کا درجہ اختیار  کر جاتا ہے اللہ تعالی کی راہ میں خرچ کرنے کے بعد احسان جتانا ،  محتاجوں اور ناداروں کے ساتھ حقارت کا سلوک کرنے کے برابر ہے ان کی خود داری کو ٹھیس لگانا دراصل  ان کی غریبی کا مذاق اڑا کر اپنی برتری ثابت کرنے کے برابر ہے مومن ان تمام کثیف جذبات سے پاک ہوتا ہے۔


Topics


Uswa E Hasna

خواجہ شمس الدین عظیمی


مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی فرماتے ہیں کہ کہ قرآنی تعلیمات کی روشنی میں ہم جب تک فکر کرتے  ہیں تو یہ بات روز روشن کی طرح سامنے آتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے بغیر زندگی کو صحیح  طرح نہیں گزارا  جاسکتا ہر مسلمان صحیح خطوط پر پر اپنی زندگی کو اس وقت ترتیب دے سکتا ہے ہے جب قرآن حکیم کے بیان کردہ حقائق کو سمجھ کر اللہ کے ساتھ ، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اپنی عملی زندگی بنا لیں۔