Topics
”تم نیکی اور اچھائی کو نہیں پا سکتے جب تک کہ وہ چیز اللہ کی راہ میں نہ دے دو جو تمہیں عزیز ہے۔“ ( القرآن)
”تیرا دینا تیرے لیے بہتر اور تیرا رکھ چھوڑ نا تیرے لیے برا ہے۔“ ( الحدیث)
اللہ تعالی کی مخلوق کی خدمت کے لیے زیادہ سے زیادہ خرچ کیجئے یہ سب سے پہلے اپنے مستحق رشتے داروں سے شروع کیجئے پہلے یہ کام مستحق رشتہ داروں سے شروع کیجئے اور پھر اس میں دوسرے ضرورت مندوں کو بھی شامل کرلیجئے ضرورت مندو ں کی امداد چھپا کر کیجئے۔تا کہ آپ کے اندر بڑائی یا نیکی کا غرور پیدا نہ ہو اور مستحق لوگوں کی عزت نفس مجروح نہ ہو۔ کسی کو کچھ دے کر احسان نہ جتائیں اور نہ نمودونمائش کا اظہار کریں۔ اگر کوئی آپ سے سوال کرے تو اسے جھڑکیئے نہیں ۔اگر آپ اسے کچھ دینے کی حیثیت نہیں رکھتے تو مناسب الفاظ اور نرم لہجے میں معذرت کر لیجئے۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی
فرماتے ہیں کہ کہ قرآنی تعلیمات کی روشنی میں ہم جب تک فکر کرتے ہیں تو یہ بات روز روشن کی طرح سامنے آتی ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے بغیر زندگی کو صحیح طرح نہیں
گزارا جاسکتا ہر مسلمان صحیح خطوط پر پر اپنی زندگی کو اس وقت ترتیب دے سکتا
ہے ہے جب قرآن حکیم کے بیان کردہ حقائق کو سمجھ کر اللہ کے ساتھ ، اللہ کے رسول
صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اپنی عملی زندگی بنا لیں۔