Topics
”اے مومنو ں میں تمہیں ایسی تجارت کیوں نہ بتاؤں جو تمہیں دردناک عذاب سے نجات دلادے۔ تم اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لاؤ اور اللہ کی راہ میں اپنے مال اور اپنی جانوں سے جہاد کرو “ (القرآن)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے سچا اور امانت دار تاجر قیامت میں نبیوں و صدیقوں اور شہیدوں کے ساتھ ساتھ ہوگا ۔“ (الحدیث)
جس قوم میں خیانت اور بے ایمانی در آتی ہے ۔اس قوم کے دلوں میں دشمن کا خوف بیٹھ جاتا ہے وہ وسوسوں اور توہمات میں مبتلا ہو جاتی ہے۔ ناپ تول میں کمی، ذخیرہ اندوزی، سود کا لین دین ،ا سمگلنگ اور کرپشن کا رواج ظاہری طور پر کتنا ہی خوش نما نظر آئے لیکن بالآخر اس کا نتیجہ خسارہ اور نقصان ہے۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی
فرماتے ہیں کہ کہ قرآنی تعلیمات کی روشنی میں ہم جب تک فکر کرتے ہیں تو یہ بات روز روشن کی طرح سامنے آتی ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے بغیر زندگی کو صحیح طرح نہیں
گزارا جاسکتا ہر مسلمان صحیح خطوط پر پر اپنی زندگی کو اس وقت ترتیب دے سکتا
ہے ہے جب قرآن حکیم کے بیان کردہ حقائق کو سمجھ کر اللہ کے ساتھ ، اللہ کے رسول
صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اپنی عملی زندگی بنا لیں۔