Topics

علم حاصل کرنے کی ترغیب

” پڑھ اپنے رب کے نام سے جس نے خلق کیا۔ جس نے انسان کو خون کے لوتھڑے سے پیدا کیا۔ تو پڑھتا رہ تیرا رب بڑے کرم والا۔ جس نے قلم کے ذریعہ سے سکھایا۔ جس نے انسان کو وہ سکھایا جسے وہ نہیں جانتا تھا۔“ ( القرآن)

علم کے بارے میں رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا ” ہر مسلمان مرد اور عورت پر علم سیکھنا فرض ہے۔“ (الحدیث)

 

علم دین کے ساتھ ساتھ لوگوں کو روحانی اور سائنسی علوم حاصل کرنے کی ترغیب دینا

دنیا میں جتنے بھی پیغمبر علیہم السلام  تشریف لائے ہیں ان کی زندگی اور طرزِ عمل پر غور کرنے سے یہ بات سامنے آتی ہے کہ تمام انبیاء نے علوم کا پرچار کیا ہے۔ علم انبیاء کا ورثہ ہے۔ سلسلہ عظیمیہ کا بنیادی نصب العین علوم کا فرغ ہے۔ انبیاء کی طرزِ فکر کو پھیلانے کے ساتھ ساتھ سلسلہ عظیمیہ کے اراکین پر لازم ہے کہ وہ موجودہ دور کے رائج علوم حاصل کریں اور لوگوں کو باطنی علوم اور سائنسی علوم سکھائیں۔ سلسلہ عظیمیہ روحانی اور سائنسی دونوں علام کے فروغ میں دلچسپی رکھتا ہے کیونکہ  سائنسی علوم (فزکس) اور روحانی علوم (میٹا فزکس) دونوں اپنے اپنے دائرہ کار میں کائنات کی حقیقت کی تلاش میں ہیں۔ فزکس کے ذریعے درجہ بدرجہ مختلف حقیقتیں اور آیاتِ الہیٰ سے شناسائی ہوتی ہے جب کہ پیغمبرانہ علوم ( میٹا فزکس) کے ذریعے براہِ راست حقیقت تک رسائی ہو جاتی ہے۔


Topics


Uswa E Hasna

خواجہ شمس الدین عظیمی


مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی فرماتے ہیں کہ کہ قرآنی تعلیمات کی روشنی میں ہم جب تک فکر کرتے  ہیں تو یہ بات روز روشن کی طرح سامنے آتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے بغیر زندگی کو صحیح  طرح نہیں گزارا  جاسکتا ہر مسلمان صحیح خطوط پر پر اپنی زندگی کو اس وقت ترتیب دے سکتا ہے ہے جب قرآن حکیم کے بیان کردہ حقائق کو سمجھ کر اللہ کے ساتھ ، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اپنی عملی زندگی بنا لیں۔