Topics

ضمیر مطمئن ہو


” مصور ایک تصویر بناتا ہے ۔ پہلے وہ خود اس تصویر کے خدوخال سے لطف اندوز ہوتا ہے۔ مصور اپنی بنائی ہوئی تصویر سے اگر خود مطمئن نہ ہو تو دوسرے کیوں کر متاثر ہوں گے۔ نہ صرف یہ کہ دوسرے لوگ متاثر  نہیں ہوں گے بلکہ  تصویر کے خدوخال مذاق کا ہدف بن جائیں گے اور اس طرح خود مصور بے چینی ، اضطراب و اضمحلال کے عالم میں چلا جائے گا۔ ایسے کام کریں کہ آپ خود مطمئن  ہوں آپ کا ضمیر مردہ نہ ہو جائے اور یہی وہ راز ہے جس کے ذریعہ آپ کی ذات دوسروں کے لئے راہنمائی کا ذریعہ بن سکتی ہے۔“

سلسلہ عظیمیہ کی تعلیمات فرد کو دوسروں کی رہنمائی سے قبل اپنی اصلاح کی طرف متوجہ کرتی ہیں۔ سلسلہ عظیمیہ اپنے اراکین میں پیارو محبت اور ایثار و قربانی کے جذبہ کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ رواداری اور ایثار و قربانی کے جذبہ کی سادہ پیرائے میں تشریح یہ ہے کہ جو کچھ تم اپنے لئے پسند کرتے ہو وہی اپنے بھائی کے لئے بھی پسند کرو۔ کسی کو نصیحت کرنے سے پہلے اپنا محاسبہ کریں اور دیکھیں کہ خود ہماری اپنی ذات اس عمل سے کتنی قریب ہے۔ اس بات پر ہم خود عمل پیرا نہ ہو، اور دوسرے کو اُس کی تلقین کرے یہ منافقت سے کم نہیں ہے۔ ہر انسان کو اللہ تعالیٰ نے صلاحیت دی ہے جو اس کی رہنمائی کرتی ہے۔ یہ رہنمائی اچھائی بُرائی ، خیر اور شر میں تمیز کرنا ہے۔


Topics


Uswa E Hasna

خواجہ شمس الدین عظیمی


مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی فرماتے ہیں کہ کہ قرآنی تعلیمات کی روشنی میں ہم جب تک فکر کرتے  ہیں تو یہ بات روز روشن کی طرح سامنے آتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے بغیر زندگی کو صحیح  طرح نہیں گزارا  جاسکتا ہر مسلمان صحیح خطوط پر پر اپنی زندگی کو اس وقت ترتیب دے سکتا ہے ہے جب قرآن حکیم کے بیان کردہ حقائق کو سمجھ کر اللہ کے ساتھ ، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اپنی عملی زندگی بنا لیں۔