Topics

صبر و استقامت

”اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔“   ( القران )

---------

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے۔ ”مومن  کی حالت بھی عجب ہوتی ہے وہ جس حال میں بھی ہوتا ہے اس سے خیر اور بھلائی کا میرسمیٹتا ہے۔“ ( الحدیث) 

دراصل مومن ہر حالت میں ثابت قدم رہتا ہے ۔کیسے ہی  حالات کیوں نہ ہو وہ کبھی نا امید ی کی دلدل میں نہیں پھنستا ۔اللہ تعالی کا شکر ادا کرنا اس کا شعارہوتا ہے ۔وہ جانتا ہے کہ جس طرح خوشی کا زمانہ آتا ہے اسی طرح مصائب کا دور آنا ایک ردعمل ہے۔ وہ آزمائش کے زمانے میں جدوجہد اور امن کے راستے کو ترک نہیں کرتا کیونکہ اس کی پوری زندگی ایک مہم  اور جدوجہد ہوتی ہے ۔ہم جانتے ہیں کہ سکون اور خوشی اور خارجی شے نہیں ہے یہ ایک اندرونی کیفیت ہے  اس اندرونی کیفیت سے جب بندہ آشنا ہو جاتا ہے تو سکون اور اطمینان کی اس کے اوپر بارش ہونے لگتی ہے۔  ایسا بندہ  ہمہ گیر  طرز فکر سے  آشنا ہوکر مصیبتوں ،  پریشانیوں  اور   عذاب ناک زندگی سے رستگاری حاصل کرکے اُس حقیقی مسرت و شادمانی سے واقف ہوجاتا ہے جو اللہ کے بندوں کا حق اور ورثہ ہے۔


Topics


Uswa E Hasna

خواجہ شمس الدین عظیمی


مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی فرماتے ہیں کہ کہ قرآنی تعلیمات کی روشنی میں ہم جب تک فکر کرتے  ہیں تو یہ بات روز روشن کی طرح سامنے آتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے بغیر زندگی کو صحیح  طرح نہیں گزارا  جاسکتا ہر مسلمان صحیح خطوط پر پر اپنی زندگی کو اس وقت ترتیب دے سکتا ہے ہے جب قرآن حکیم کے بیان کردہ حقائق کو سمجھ کر اللہ کے ساتھ ، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اپنی عملی زندگی بنا لیں۔