Topics

سفر میں آسانی

مخلوق کی نظر میں عزت و وقار حاصل کرنے کے لئے اور اللہ تعالیٰ کے سوا کسی سے احتیاج نہ رکھنے کے لئے ، سفر میں حفاظت اور آسانی حاصل کرنے کے لئے ہر نماز کے بعد سو مرتبہ یَا مُعِزُ  پڑھیں۔ راہِ سلوک  کا کوئی مسافر جمعہ کے بعد سے عصر کی نماز  تک یَا سَمِعُ پڑھے تو قوت سماعت میں اضافہ ہوتا ہے اور کان فرشتوں کی آوازوں سے آشنا ہو جاتے ہیں۔ مگر یہ عمل اپنے پیرو مرشد کی اجازت سے کرنا چاہیئے۔ پیرو مرشد کا روحانی علوم سے واقف ہونا ضروری ہے۔


Topics


Uswa E Hasna

خواجہ شمس الدین عظیمی


مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی فرماتے ہیں کہ کہ قرآنی تعلیمات کی روشنی میں ہم جب تک فکر کرتے  ہیں تو یہ بات روز روشن کی طرح سامنے آتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے بغیر زندگی کو صحیح  طرح نہیں گزارا  جاسکتا ہر مسلمان صحیح خطوط پر پر اپنی زندگی کو اس وقت ترتیب دے سکتا ہے ہے جب قرآن حکیم کے بیان کردہ حقائق کو سمجھ کر اللہ کے ساتھ ، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اپنی عملی زندگی بنا لیں۔