Topics

رسول اللہ ؐکی تعلیمات پر عمل

”اور وہ لوگ جو سونا چاندی جمع کرتے ہیں اور اللہ کے راستے میں خرچ نہیں کر ڈالتے ان کے لیے عذاب الیم کی بشارت ہے۔“

( القرآن) 

-----------------------------

حضور علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا تین باتیں ہلاکت میں مبتلا کر دیتی ہیں۔

 ایسی خواہش جس کا انسان غلام  بن کر رہ جائے ایسی حرص جس کو پیشوا مان کر آدمی اس کی پیروی کرنے لگے ،خود پسندی ایسی بیماری ہے جو سب سے زیادہ  خطرناک ہے۔“( الحدیث)


”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر صدق دل سے عمل پیرا ہو کر آپ ﷺ کے روحانی مشن کو فروغ دینا “


قرآن کی آیت کا مفہوم ذہن میں آتے ہیں تفکر کا ایک دروازہ کھلا اور یقین محکم یہ بنا کہ دولت کے انبار جمع کرنے کے نتائج المناک ہوتے ہیں ایسے لوگ عموما اپنی صحت خراب کر لیتے ہیں۔ ایسے لوگوں کی نیندیں اڑ جاتی ہیں، سکون روٹھ جاتا ہے، اور دوسروں کی محبت سے محروم  ہو جاتے ہیں۔ لوگ محبت کا اظہار صرف ان کی آنی جانی دولت کی وجہ سے کرتے ہیں۔


Topics


Uswa E Hasna

خواجہ شمس الدین عظیمی


مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی فرماتے ہیں کہ کہ قرآنی تعلیمات کی روشنی میں ہم جب تک فکر کرتے  ہیں تو یہ بات روز روشن کی طرح سامنے آتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے بغیر زندگی کو صحیح  طرح نہیں گزارا  جاسکتا ہر مسلمان صحیح خطوط پر پر اپنی زندگی کو اس وقت ترتیب دے سکتا ہے ہے جب قرآن حکیم کے بیان کردہ حقائق کو سمجھ کر اللہ کے ساتھ ، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اپنی عملی زندگی بنا لیں۔