Topics

ذکر الہٰی اور دل کی صفائی


” اے اہلِ ایمان تم اللہ تعالیٰ کو کثرت سے یاد کیا کرو۔“ (القرآن)

سیدنا حضور علیہ اصلوٰۃ والسلام فرمایا کرتے تھے۔ ” ہر چیز کے لئے صفائی کی کوئی چیز ہوتی ہے اور دلوں کی صفائی کے لئے اللہ کا ذکر ہے۔“ (الحدیث)

حضرت ابن عباس ؓ اس ایت کی تفسیر میں فرماتے ہیں 

اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں پر کوئی ایسی عبادت فرض نہیں کی کہ اس میں معذور آدمی کا عذر قبول نہ فرمایا ہو مگر ذکر الہٰی ایسی عبادت ہے جس کی کوئی حد مقرر نہیں ہے۔ کوئی اللہ کے ذکر سے معذور نہیں البتہ مغلوب الحال کا معاملہ الگ ہے اور فرمایا اللہ کا ذکر کھڑے ہوئے، بیٹھے ہوئے، رات ہو یا دن، ذکر دل سے ہو، زبان سے ہو خشکی میں سمندر میں ہو۔ بندہ خوشحال ہو یا غریب الحال ہو، تندرست ہو یا بیمار جس حال میں بھی ہو بندہ کو چاہیئے کہ اللہ کا ذکر کرتا رہے۔


Topics


Uswa E Hasna

خواجہ شمس الدین عظیمی


مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی فرماتے ہیں کہ کہ قرآنی تعلیمات کی روشنی میں ہم جب تک فکر کرتے  ہیں تو یہ بات روز روشن کی طرح سامنے آتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے بغیر زندگی کو صحیح  طرح نہیں گزارا  جاسکتا ہر مسلمان صحیح خطوط پر پر اپنی زندگی کو اس وقت ترتیب دے سکتا ہے ہے جب قرآن حکیم کے بیان کردہ حقائق کو سمجھ کر اللہ کے ساتھ ، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اپنی عملی زندگی بنا لیں۔