Topics
سکھلاؤ اور آسانی پیدا کرو ۔یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ فرمائی اور پھر ارشاد فرمایا اور جب غصے کا غلبہ ہو تو خاموش ہو جاؤ ۔(الحدیث)
-----------------
لوگو اعمال میں اپنی برداشت کا خیال رکھو۔ ورنہ تم ہی اکتا جاؤ گے نہ کہ اللہ کریم !،اللہ تعالی کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ عمل وہ ہے جو جاری رہے اگرچہ مختصر ہو۔“( الحدیث)
حضرت عثمان بن مظعون رضی اللہ تعالی عنہ نے قسم کھائی کہ وہ تین کام کرتے رہیں گے
۱۔رات کو جا گ کر عبادت کریں گے۔
۲۔ہمیشہ روزے رکھیں گے۔
۳۔اپنی بیوی سے دور رہیں گے۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات سنی تو انہیں طلب کیا اور ارشاد فرمایا کیا تم میری سنت سے منحرف ہوگئے ہو؟ عثمان رضی اللہ تعالی عنہ نے عرض کیا ”یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالی کی قسم آپ ہی کی سنت سمجھ کر تو یہ قسم کھائی ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا مگر میں تو شب کو سوتا بھی ہوں اور قیام بھی کرتا ہوں (نفلی) روزے کے ساتھ ناغہ بھی کرتا ہوں۔ نکاح پر بھی میرا عمل ہے۔اے عثمان اللہ سے ڈرو ۔تم پر تمہارے بیوی بچوں کا ،مہمان کا اور اپنی ذات کا بھی حق ہے ۔لہذا روزہ بھی رکھو اور ناغہ بھی کرو۔ نماز بھی ادا کرو اور آرام کرو (الحدیث)
خواجہ شمس الدین عظیمی
مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی
فرماتے ہیں کہ کہ قرآنی تعلیمات کی روشنی میں ہم جب تک فکر کرتے ہیں تو یہ بات روز روشن کی طرح سامنے آتی ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے بغیر زندگی کو صحیح طرح نہیں
گزارا جاسکتا ہر مسلمان صحیح خطوط پر پر اپنی زندگی کو اس وقت ترتیب دے سکتا
ہے ہے جب قرآن حکیم کے بیان کردہ حقائق کو سمجھ کر اللہ کے ساتھ ، اللہ کے رسول
صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اپنی عملی زندگی بنا لیں۔