Topics

درود و اسلام


اللہ اور اس کے فرشتے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر سلام بھیجتے ہیں اے ایمان والو تم بھی ان پر درود بھیجو اور خوب سلام بھیجتے رہا کرو القرآن 

----------------

جو مجھ پر ایک مرتبہ درود پڑھتا ہے تو اللہ اس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے اس کو معاف فرماتا اور درجات بلند فرماتا ہے الحدیث 

ہر سال محافل میلاد بہت عقیدت و احترام سے منعقد کی جاتی ہیں لیکن ایسا نظر آتا ہے کہ لوگوں کا ذوق و شوق سے ان محفلوں میں شریک ہونا صرف نشستن گفتن و برخاستن ہو کر رہ گیا ہے۔ یہ امت مسلمہ کی بد نصیبی نہیں تو اور کیا ہے کہ چودہ سو سال سے ہزارہا تقاریر سننے لاکھوں کلمات کا مطالعہ کرنے اور کروڑہا بار رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود شریف بھیجنے کے باوجود وہ تفرقہ کا شکار ہے آج مسلمانوں کی پہچان یہ بن گئی ہے کہ وہ فرقوں میں بٹے ہوئے ہیں اور فرقہ بندی اور گروہ بندی کے تذکرے کے بغیر مسلمان کی شناخت بھی نہیں ہوتی۔ رسول اللہ ﷺ ہمیشہ یہ کوشش فرمائی کہ سارے مسلمان بھائی بن کر رہیں ایک دوسرے سے نہ لڑیں، حق تلفی نہ کریں اور محبت کے ساتھ رہیں۔ بھائی کو بھائی سے لڑانا مسلمانوں کو آپس میں دست و گریبان کرکے خون خرابہ کرنا شیطان کا مشن ہے۔ اگر کوئی شیطانی خصلتوں یعنی تعصب، نفرت حقارت و تفرقہ کو اپناتا ہے تو وہ ایسے راستے پر چل پڑتا ہے جو شیطان کا پسندیدہ ہے۔ 


Topics


Uswa E Hasna

خواجہ شمس الدین عظیمی


مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی فرماتے ہیں کہ کہ قرآنی تعلیمات کی روشنی میں ہم جب تک فکر کرتے  ہیں تو یہ بات روز روشن کی طرح سامنے آتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے بغیر زندگی کو صحیح  طرح نہیں گزارا  جاسکتا ہر مسلمان صحیح خطوط پر پر اپنی زندگی کو اس وقت ترتیب دے سکتا ہے ہے جب قرآن حکیم کے بیان کردہ حقائق کو سمجھ کر اللہ کے ساتھ ، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اپنی عملی زندگی بنا لیں۔