Topics
آسمانوں اور زمین کی پیدائش اور رات اور دن کے بدلنے میں عقل مندوں کے لئے نشانیاں۔ (القرآن)
------------
ہر آدمی خطا کار ہے۔ ان خطا کاروں میں وہ بہت اچھے ہیں جو سچے دل سے توبہ کریں اور اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع ہو جائیں۔ ( الحدیث)
اللہ تعالیٰ کے حضور اپنے گناہوں کا اقرار کیجئے ۔ اس ہی کے سامنے گڑ گڑایئے اور اسی عفو و درگزر کرنے والی ستار العیوب ، غفار الذنوب ہستی کے سامنے اپنی عاجزی ، بے کسی خطاؤں کا اعتراف کیجیئے ۔ عجز و انکساری خطار کار انسان کا وہ سرمایہ ہے جو صرف اللہ تعالیٰ کے حضور پیش کیا جا سکتا ہے۔ اگر کوئی شخص اس قیمتی اور انمول سرمایہ کو اپنے ہی جیسے مجبور و بے کس انسانوں کے سامنے پیش کرتا تو وہ دیوالیہ ہو جاتا ہے اور ذلیل و رسوا ہو کر در در کی ٹھوکریں کھاتا ہے۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی
فرماتے ہیں کہ کہ قرآنی تعلیمات کی روشنی میں ہم جب تک فکر کرتے ہیں تو یہ بات روز روشن کی طرح سامنے آتی ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے بغیر زندگی کو صحیح طرح نہیں
گزارا جاسکتا ہر مسلمان صحیح خطوط پر پر اپنی زندگی کو اس وقت ترتیب دے سکتا
ہے ہے جب قرآن حکیم کے بیان کردہ حقائق کو سمجھ کر اللہ کے ساتھ ، اللہ کے رسول
صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اپنی عملی زندگی بنا لیں۔