Topics

تقویٰ


”یہ کتاب تقوی والوں کو راہ دکھاتی ہے۔“ ( القرآن)


-----------

ایک مرتبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا  

”تقو ی یہاں ہے اور یہ کہہ کر دل کی طرف اشارہ فرمایا ۔،“(الحدیث) 

یہ کتاب ان لوگوں کو ہدایت دیتی ہے جو اپنے اور اللہ کے بارے میں ذوق رکھتے ہیں۔(القران )

غیب سے مراد وہ حقائق ہیں جو انسان کے مشاہدات کے باہر ہیں۔ وہ سب کے سب اللہ کی معرفت سے تعلق رکھتے ہیں۔ ایمان سے مراد یقین ۔یقین وہ حقیقت ہے جو تلاش میں سرگرداں رہتی ہے اس لیے نہیں کہ اسے کوئی معاوضہ ملے گا بلکہ صرف اس لئے کہ طبیعت کا تقاضا پورا کرے۔ متقی سے مراد وہ انسان ہے جو سمجھنے میں بڑی احتیاط سے کام لیتا ہے، ساتھ ہی بدگمانی کو راہ نہیں دیتا ،وہ اللہ کے معاملے میں اتنا محتاط ہے کہ  کوئی روپ اسے دھوکا نہیں دیتا وہ اللہ  کو بالکل الگ سے پہچانتا ہے اور اللہ کے کاموں کو  بالکل الگ سے جانتا ہے۔

Topics


Uswa E Hasna

خواجہ شمس الدین عظیمی


مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی فرماتے ہیں کہ کہ قرآنی تعلیمات کی روشنی میں ہم جب تک فکر کرتے  ہیں تو یہ بات روز روشن کی طرح سامنے آتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے بغیر زندگی کو صحیح  طرح نہیں گزارا  جاسکتا ہر مسلمان صحیح خطوط پر پر اپنی زندگی کو اس وقت ترتیب دے سکتا ہے ہے جب قرآن حکیم کے بیان کردہ حقائق کو سمجھ کر اللہ کے ساتھ ، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اپنی عملی زندگی بنا لیں۔