Topics
” جو شخص پہلے سے کسی سلسلہ میں بیعت ہو اسے سلسلہ عظیمیہ میں بیعت نہ کریں۔یہ قانون ہے کہ ایک شخص دو جگہ بیعت نہیں ہو سکتا۔“
کسی سلسلہ میں بیعت کے بعد مستقل مزاجی سے علم حاصل نہ کرنے اور روحانی استاد کو تبدیل کرنے والا طالب علم دوسری جگہ بیعت ہونے کے بعد بھی اپنا وقت ضائع کرتا ہے۔ اس لئے دو جگہ بیعت ہونے کی ممانعت ہے۔
اگر مرشد کا وصال ہو جائے تو اس صورت میں بھی دوسری جگہ بیعت نہیں کی جا سکتی۔ البتہ اگر مرشد کے وصال کے بعد کوئی ایسا بندہ مل جائے جس کی طرزِ فکر مرشد سے قریب ہو تو واردات و کیفیات کی تشریح میں اُس سے رہنمائی حاصل کی جاسکتی ہے۔ مرشد کے وصال کے بعد بھی اس کے روحانی فیوض جاری رہتے ہیں۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی
فرماتے ہیں کہ کہ قرآنی تعلیمات کی روشنی میں ہم جب تک فکر کرتے ہیں تو یہ بات روز روشن کی طرح سامنے آتی ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے بغیر زندگی کو صحیح طرح نہیں
گزارا جاسکتا ہر مسلمان صحیح خطوط پر پر اپنی زندگی کو اس وقت ترتیب دے سکتا
ہے ہے جب قرآن حکیم کے بیان کردہ حقائق کو سمجھ کر اللہ کے ساتھ ، اللہ کے رسول
صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اپنی عملی زندگی بنا لیں۔