Topics
”سلسلہ عظیمیہ سے بیعت حاصل کر لینے کے بعد نہ تو بیعت توڑی جا سکتی ہے اور نہ ہی کوئی فرد اپنی مرضی سے فرار حاصل کر سکتا ہے۔ اس لئے بیعت کرنے میں جلد بازی کا مظاہرہ نہ کریں۔ جو شخص بیعت ہونا چاہتا ہے اس سے کہا جائے کہ پہلے خوب اچھی طرح دیکھ بھال کر لی جائے کہ ہم اس لائق ہیں بھی یا نہیں۔“
بیعت ہونے سے قبل ضروری ہے کہ ہر طرح سے اطمینان کر لیا جائے۔ جلد بازی کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔ جس سے بیعت کرنا چاہتے ہو پہلے اس کے شب و روز کا جائزہ لیا جائے۔ اس کے معاملات کو دیکھا جائے۔ اس کے دوست احباب سے قربت حاصل کی جائے تا کہ اس بات کا ادراک ہو جائے کہ صحیح جگہ بیعت کی جا رہی ہے۔
سلسلہ عظیمیہ علمی روحانی سلسلہ ہے۔ ” شِق نمبر۱۳“ سلسلہ قواعد و ضوابط میں اس لئے رکھی گئی ہے کہ وہی لوگ اس سلسلہ میں داخل ہوں جو ذوق و شوق کے ساتھ واقعتاً روحانی علوم سیکھنا چاہتے ہیں۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی
فرماتے ہیں کہ کہ قرآنی تعلیمات کی روشنی میں ہم جب تک فکر کرتے ہیں تو یہ بات روز روشن کی طرح سامنے آتی ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے بغیر زندگی کو صحیح طرح نہیں
گزارا جاسکتا ہر مسلمان صحیح خطوط پر پر اپنی زندگی کو اس وقت ترتیب دے سکتا
ہے ہے جب قرآن حکیم کے بیان کردہ حقائق کو سمجھ کر اللہ کے ساتھ ، اللہ کے رسول
صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اپنی عملی زندگی بنا لیں۔