Topics

بچھڑے ہوئے رشتہ دار

عزیز و اقارب دور دراز علاقوں میں بکھر گئے ہوں اور آپس میں ملاپ کی کوئی صورت نظر نہ آتی ہو۔ تو سورج نکلنے  کے آدھے گھنٹے بعد غسل کر کے آسمان کی طرف دیکھتے ہوئے دس مرتبہ يَا جَامِعُ  پڑھ کر ایک انگلی بند کر لیں۔ پھر دس مرتبہ پڑھ کر دوسری انگلی بند کر لیں۔ اسی  طرح دس مرتبہ پڑھنے کے بعد ایک ایک انگلی بند کرتے چلے جائیں۔ پہلے دائیں مٹھی بند ہو جائے گی پھر بائیں مٹھی۔ جب دونوں مٹھیاں بند ہو جائیں ، دونوں ہاتھ چہرے کے قریب لے جا کر کھول دیں اور منہ پر پھیر دیں۔ چالیس روز کے اس عمل سے بچھڑے ہوئے رشتے دار انشاء اللہ مل جائیں گے۔کسی بھی وقت نماز کے بعد مال  اور اولاد میں برکت کے لئے ستر مرتبہ  يَا غَنِىُّ پڑھئے۔


Topics


Uswa E Hasna

خواجہ شمس الدین عظیمی


مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی فرماتے ہیں کہ کہ قرآنی تعلیمات کی روشنی میں ہم جب تک فکر کرتے  ہیں تو یہ بات روز روشن کی طرح سامنے آتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے بغیر زندگی کو صحیح  طرح نہیں گزارا  جاسکتا ہر مسلمان صحیح خطوط پر پر اپنی زندگی کو اس وقت ترتیب دے سکتا ہے ہے جب قرآن حکیم کے بیان کردہ حقائق کو سمجھ کر اللہ کے ساتھ ، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اپنی عملی زندگی بنا لیں۔