Topics

امانت


”یقینا اللہ تعالی کا یہ حکم ہے کہ تم امانتیں ان کے اہل اور حقدار کے سپرد کرو۔“ ( القرآن) 


” منافق کی تین نشانیاں ہیں جب بولے تو جھوٹ بولے ۔جب کوئی وعدہ کرے اسے پورا نہ کرے اور جب کوئی امانت سونپی جائے تو اس میں خیانت کرے۔ خواہ وہ نماز ، روزہ کا پابند ہو اور اپنے آپ کو مسلمان کہتا ہو ۔ “ (الحدیث)

حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نے تجارت کے ذریعہ معاش بنانا پسند فرمایا ۔ مکہ کے تاجر اپنا سامان تجارت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے کردیتے تھے تاکہ وہ اسے فروخت کرنے کے لیے دوسرے شہروں  میں لے جائیں ۔حساب کتاب میں کبھی کوئی اختلاف نہیں ہوتا تھا اسی لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم اشیائے تجارت کے فروخت کے لیے جب  بھی سفر پر روانہ  ہوتے مکہ کے دوسرے تاجریہ کوشش کرتے تھے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم  ان کا سامان تجارت بھی لے جائیں۔


Topics


Uswa E Hasna

خواجہ شمس الدین عظیمی


مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی فرماتے ہیں کہ کہ قرآنی تعلیمات کی روشنی میں ہم جب تک فکر کرتے  ہیں تو یہ بات روز روشن کی طرح سامنے آتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے بغیر زندگی کو صحیح  طرح نہیں گزارا  جاسکتا ہر مسلمان صحیح خطوط پر پر اپنی زندگی کو اس وقت ترتیب دے سکتا ہے ہے جب قرآن حکیم کے بیان کردہ حقائق کو سمجھ کر اللہ کے ساتھ ، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اپنی عملی زندگی بنا لیں۔