Topics
اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں فرمایا ہے اللہ کے دوستوں کو خوف ہوتا ہے نا غم ۔یَا وَلِیُ کا ترجمہ حمایتی اور دوست ہے۔ یَا وَلِیُ کا ورد رکھنے والا عامل لوگوں کی نظروں میں دوستی کی علامت بن جاتا ہے اور اس کے اندر ایسے اوصاف حمیدہ پیدا ہو جاتے ہیں کہ مخلوق اسے عزیز رکھتی ہے۔جس بندے کو اللہ کی مخلوق عزیز رکھتی ہے اور اللہ کے بندوں کے کام آتا ہے، اللہ تعالیٰ ایسے بندوں سے محبت کرتے ہیں اور جس سے اللہ تعالیٰ محبت کرتے ہیں وہ اللہ کا دوست ہوتا ہے۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی
فرماتے ہیں کہ کہ قرآنی تعلیمات کی روشنی میں ہم جب تک فکر کرتے ہیں تو یہ بات روز روشن کی طرح سامنے آتی ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے بغیر زندگی کو صحیح طرح نہیں
گزارا جاسکتا ہر مسلمان صحیح خطوط پر پر اپنی زندگی کو اس وقت ترتیب دے سکتا
ہے ہے جب قرآن حکیم کے بیان کردہ حقائق کو سمجھ کر اللہ کے ساتھ ، اللہ کے رسول
صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اپنی عملی زندگی بنا لیں۔