Topics

اللہ تک پہنچنے کا ذریعہ


”کسی بھی سلسلہ کے مقابلہ میں اپنے سلسلہ کو برتر ثابت نہ کریں اس لئے کہ تمام راستے اللہ تک پہنچنے کا ذریعہ ہیں“

تمام سلاسل طریقت حضور اکرم ﷺ کی منظوری ، خوشنودی اور رضامندی سے جاری ہوئے ہیں۔ تمام سلاسل توحید باری تعالیٰ کا پرچار کرتے ہیں۔ سلاسل اللہ تعالیٰ تک پہنچنے کے مختلف راستے ہیں۔ مقصد مشترک ہونے کی بناء پر کسی بھی سلسلہ کو کسی دوسرے سلسلہ سے برتر ثابت کرنے کی کوشش کرتا ہے تو در اصل وہ ایک ایسے اختلاف وافراق کی بنیاد رکھتا ہے جو لوگوں کو منتشر کرنے کا باعث ہے۔ اس عمل سے رسول اللہ ﷺ کے مشن کے فروغ اور تعلیمات کی ترویج میں رخنہ در آتا ہے اور اخوت کی دیوار میں دراڑ پڑ جاتی ہے۔

اپنے آپ کو برتر ثابت کرنا کبرو نخوت کا اظہار ہے۔ سلوک کے راستوں میں کِبر زہرِ قاتل ہے۔ کِبر شیطانی وصف ہے جو بندے کو اللہ سے دور لے جاتا ہے۔

سلسلہ عظیمیہ نے اس نقصان سے بچنے ، حضور ﷺ کی تعلیمات کو فروغ دینے اور دیگر سلاسل سے مربوط رہنے کے لئے اپنے سلسلہ کو دوسروں پر برتر ثابت کرنے سے منع کیا ہے۔



Topics


Uswa E Hasna

خواجہ شمس الدین عظیمی


مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی فرماتے ہیں کہ کہ قرآنی تعلیمات کی روشنی میں ہم جب تک فکر کرتے  ہیں تو یہ بات روز روشن کی طرح سامنے آتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے بغیر زندگی کو صحیح  طرح نہیں گزارا  جاسکتا ہر مسلمان صحیح خطوط پر پر اپنی زندگی کو اس وقت ترتیب دے سکتا ہے ہے جب قرآن حکیم کے بیان کردہ حقائق کو سمجھ کر اللہ کے ساتھ ، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اپنی عملی زندگی بنا لیں۔