Topics

آپؐ کا روحانی مشن

”اپنے رب کے راستے کی طرف دعوت دیجئے حکمت کے ساتھ،  عمدہ نصیحت کے ساتھ اور موباحثہ   کیجیے  ایسے طریقے پر جو انتہائی بھلا ہو۔“ ( القرآن) 

-----------------

”قسم   ہے اللہ کی جس کے قبضے میں میری جان ہے کہ اگر تم لوگوں کو اچھی باتوں کی ہدایت کرتے ہو اور بری باتوں سے روکتے ہو تو اس میں تمہاری خیر ہے ورنہ تم پر ایسا وقت آ جائے گا اگر تم دعا کرو گے تو دعا قبول نہیں ہوگی ۔“(الحدیث) 

 

”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر صدق دل سے عمل پیرا ہو کر آپ ﷺ کے روحانی مشن کو فروغ دینا “


قرآن پاک کی آیات سے ہمیں تین اصولی ہدایات ملتی ہیں 

۱۔شر سے محفوظ رہنے  خیر کو اپنانے کی دعوت حکمت کے ساتھ دی جائے۔ 

۲۔نصیحت ایسے انداز میں نہ کی جائے کہ جس سے دل آزاری ہوتی ہو۔ نصیحت کرتے وقت چہرہ ہشاش بشاش ہو، آنکھوں میں یگانگت کی چمک ہو ،آپ کا دل خلوص سے معمور ہو ہو۔ 

۳۔اگر کوئی بات سمجھاتے وقت بحث و مباحثہ کے پہلو نکل آئے تو آواز میںکرختگی نہ آنے دیں۔ تنقید  ضروری ہو جائے تو یہ خیال رکھیں کہ تنقید تعمیری ہو، اور  اخلاق کی آئینہ  دار ہو۔ سمجھانے کا انداز ایسا دلنشین ہو کہ مخاطب میں ضد ، نفرت تعصب اور جاہلیت  کے جذبات میں اشتعال  پیدا  نہ ہو اور اگر مخالف کی طرف سے ضد  اور ہٹ دھرمی کا اظہار ہونے لگے تو خاموش ہو جائیں کہ اس وقت یہی اس کے حق میں خیر ہے۔ 


Topics


Uswa E Hasna

خواجہ شمس الدین عظیمی


مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی فرماتے ہیں کہ کہ قرآنی تعلیمات کی روشنی میں ہم جب تک فکر کرتے  ہیں تو یہ بات روز روشن کی طرح سامنے آتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے بغیر زندگی کو صحیح  طرح نہیں گزارا  جاسکتا ہر مسلمان صحیح خطوط پر پر اپنی زندگی کو اس وقت ترتیب دے سکتا ہے ہے جب قرآن حکیم کے بیان کردہ حقائق کو سمجھ کر اللہ کے ساتھ ، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اپنی عملی زندگی بنا لیں۔