Topics
”اے مسلمانو ں جب تم سے کہا جائے کہ مجلسوں میں کشادگی کرو ، اللہ تمہارے لئے کشادگی کرے گا ، اور اگر کہا جائے کہ اٹھ جاؤ، تو اٹھ جاؤ ،اللہ ان کے رتبے اونچے کرے گا جو تم میں سے ایمان لائے اور جن کو علم دیا گیا اور اللہ تمہارے کاموں کی خبر رکھتا ہے۔“ ( القرآن)
---------
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ۔“جب تم تین ہو تو تم میں سے دو تیسرے سے الگ ہو کر بات نہ کریں کیوں کہ اسے یہ چیز رنج پہنچائے گی۔ ہم نے عرض کیا اگر چار ہوں تو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔” تب کوئی حرج نہیں ہے۔“ ( الحدیث)
کوشش کیجئے کہ آپ کی کوئی مجلس خدا اور آخرت کے ذکر سے خالی نہ رہے۔ اور جب آپ محسوس کریں کہ حاضرین دینی گفتگو میں دلچسپی نہیں لے رہے ہیں تو گفتگو کا رخ حکمت کے ساتھ ایسے موضوع کی طرف پھیر دیجیے جس میں حضور علیہ السلام کے اسوؤ حسنہ کا تذکرہ ہو۔ مجلس ماتھے پر شکنیں ڈالے بیٹھے رہنا غرور کی علامت ہے۔ مجلس میں غمگین اور مضمحل ہو کر نہ بیٹھئے ۔ مسکراتے چہرے کا ہشاش بشاش ہو کر بیٹھیے۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی
فرماتے ہیں کہ کہ قرآنی تعلیمات کی روشنی میں ہم جب تک فکر کرتے ہیں تو یہ بات روز روشن کی طرح سامنے آتی ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے بغیر زندگی کو صحیح طرح نہیں
گزارا جاسکتا ہر مسلمان صحیح خطوط پر پر اپنی زندگی کو اس وقت ترتیب دے سکتا
ہے ہے جب قرآن حکیم کے بیان کردہ حقائق کو سمجھ کر اللہ کے ساتھ ، اللہ کے رسول
صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اپنی عملی زندگی بنا لیں۔