Topics

یہ اچھا پڑھے گا

مسٹر وی ایس سوم سندرم کہتے ہیں کہ جن دنوں ہم شکر درہ میں مقیم تھے، میری لڑکی باباصاحبؒ کی خدمت میں جاتی تو اس کا بیٹا مدن گوپال بھی ساتھ ہوتا تھا۔ مدن گوپال بات بات پر ضد کرتاتھا۔ ایک دن باباصاحبؒ نے مد ن سے کہا۔" کیوں رے! ماں کوستایا ۔" یہ کہہ کر ایک کتاب مدن گوپال کو دی اورکہا۔"یہ پڑھو! "پھر لڑکی سے مخاطب ہوکر ارشاد فرمایا۔"یہ اچھا پڑھے گا۔"

باباصاحب ؒ کی بشارت پوری ہوئی۔ مدن گوپال نے ایم بی بی ایس کی ڈگری لینے کے بعد برطانیہ سے امراضِ چشم کی سرجری کی اعلیٰ ڈگریاں لیں۔

Topics


Tazkirah Baba Tajuddeen Aulia

خواجہ شمس الدین عظیمی

عارف باﷲخاتون

مریم اماں

کے نام

جن کے لئے شہنشاہ ہفت اقلیم حضرت بابا تاج الدین ؒ

کا ارشاد ہے:

"میرے پاس آنے سے پہلے مریم اماں کی خدمت میں حاضری دی جائے۔"