Topics

غیبی ہاتھ

 ایک دن ڈاکٹر کا مٹی ناتھ راؤ اپنے کمرے میں بیٹھے ہوئے تھے کہ یکایک باباتاج الدینؒ ان کے کمرے میں داخل ہوئے۔باباصاحبؒ کے چہرے سے جلال برس رہا تھا۔ بابا صاحبؒ کی بدلی ہوئی کیفیت دیکھ کر ڈاکٹر صاحب گھبراگئے۔ انہیں یاد آیا کہ باباصاحب کو تو ان کے کمرے میں باہر سے تالا لگاکربند کر دیا گیا تھا۔ پھر آپ یہاں کیسے آگئے! ابھی وہ یہ سوچ رہے تھے کہ ایک نامعلوم آواز گونجی "السلام علیکم"۔ باباصاحبؒ نے جواباً کہا "وعلیکم السلام"۔ ساتھ ہی دیوار سے ایک ہاتھ نمودار ہوکر باباصاحبؒ کی طرف بڑھا۔ باباصاحب نے مصافحہ کیا اور ہاتھ غائب ہوگیا۔ باباصاحبؒ بھی نظروں سے اوجھل ہوگئے۔ ڈاکٹرصاحب دوڑتے ہوئے باباصاحبؒ کے کمرے تک پہنچے اوردروازہ کھول کر دیکھاتو باباصاحبؒ مراقبہ کی حالت میں بیٹھے تھے۔

اسی زمانے میں گیارہ پاگل بیک وقت پاگل خانے سے فراز ہوگئے۔ لیکن اگلے روز خود ہی آگئے۔ ڈاکٹر صاحب پاگلوں کے پاس کھڑے تھے کہ پاگل خانے کا انگریز افسر اعلیٰ آگیا۔ ابھی ڈاکٹرکاشی ناتھ راؤ اورافسرِ اعلیٰ میں گفتگو ہو رہی تھی کہ بابا تاج الدین وہاں آئے اورانگریزکو مخاطب کرکے کہا۔"تویہاں کیا کرتاہے، بنگلے پر جاکہ میم صاحبہ کا انتقال ہوگیا۔ "افسرِ اعلیٰ گھر پہنچا تو اس کی بیوی کے انتقال کا تار موجود تھا۔ اس واقعہ کے بعد وہ بھی باباصاحب کے شیدائیوں میں شمار ہونے لگا۔

Topics


Tazkirah Baba Tajuddeen Aulia

خواجہ شمس الدین عظیمی

عارف باﷲخاتون

مریم اماں

کے نام

جن کے لئے شہنشاہ ہفت اقلیم حضرت بابا تاج الدین ؒ

کا ارشاد ہے:

"میرے پاس آنے سے پہلے مریم اماں کی خدمت میں حاضری دی جائے۔"