Topics

فاتحہ پڑھو

 یوسف حسین خاں ، ناظمِ ریاست جے پور دربار تاج اولیاء میں اپنے والد کی صحت یابی کی دعا کے لئے حاضر ہوئے۔ باباصاحبؒ نے انہیں دیکھتے ہی ان کے شانوں پر پڑی ہوئی شال اتارلی اور زمین پربچھاتے ہوئے فرمایا۔" فاتحہ پڑھو حضرت، فاتحہ۔" اس کے ساتھ ہی باباصاحبؒ نے فاتحہ کے لئے ہاتھ اٹھا دیئے۔ یوسف حسین خاں صاحب نے بھی ہاتھ اٹھا دیئے اور حاضرین نے بھی۔ فاتحہ کے بعد ناظم صاحب حکیم ظفر جے پوری کے گھر پہنچے تو وہاں تار کے ذریعے خبر آچکی تھی کہ ان کے والد کا انتقال ہوگیاہے۔ جے پور پہنچ کر معلوم ہوا کہ جس وقت باباصاحبؒ نے ناگپور میں ان کے والد کی فاتحہ پڑھی تھی اسی وقت جے پور میں ان کی نمازِ جنازہ ادا کی جارہی تھی۔

Topics


Tazkirah Baba Tajuddeen Aulia

خواجہ شمس الدین عظیمی

عارف باﷲخاتون

مریم اماں

کے نام

جن کے لئے شہنشاہ ہفت اقلیم حضرت بابا تاج الدین ؒ

کا ارشاد ہے:

"میرے پاس آنے سے پہلے مریم اماں کی خدمت میں حاضری دی جائے۔"