Topics

دیکھنے کی چیز

 منشی محمدحسین مرحوم نے جو تحصیلدار کہلاتے تھے اور جنہوں نے واکی ہی میں رحلت فرمائی۔ ایک روز عرض کیا کہ میں نے اپنے وطن حیدرآباد کئی خط روانہ کئے مگر کوئی جواب نہیں آیا۔ جس کی وجہ سے طبیعت بہت پریشان ہے۔ باباحضور نے فرمایا"تمہارے خطوط کہاں ہیں؟" پھر پشت کی طرف ہاتھ ڈال کر تمام خطوط نکال کر ان کے سامنے رکھ دیئے اورفرمایا" خطوط تو یہیں پڑے ہیں۔"

اسی طرح ایک روز جنگل میں بابا حضور نے تحصیلدار کو ایک درخت کے نیچے چادر بچھانے کا حکم دیا۔ پھر کچھ دیر بعد حکم دیا کہ چادر اٹھالے۔ انہوں نے دیکھا کہ چادرکے نیچے روپوں کا فرش بچھاہوا ہے۔ انہوں نے کہا۔"یہ سب میں لے لوں؟"

آپ نے ارشاد فرمایا۔"نہیں، یہ صرف دیکھنے کی چیز ہے ، لینے کی نہیں"۔ پھر آپ نے فرمایا۔"چادر ڈال دے۔"

انہوں نے چادر ڈال دی۔ پھر تھوڑی دیر بعد فرمایا۔"چادر اٹھالے۔"

حسب الحکم چادر اٹھائی تو دیکھا کہ روپوں کے فرش کا نام و نشان تک نہیں ہے۔

Topics


Tazkirah Baba Tajuddeen Aulia

خواجہ شمس الدین عظیمی

عارف باﷲخاتون

مریم اماں

کے نام

جن کے لئے شہنشاہ ہفت اقلیم حضرت بابا تاج الدین ؒ

کا ارشاد ہے:

"میرے پاس آنے سے پہلے مریم اماں کی خدمت میں حاضری دی جائے۔"