Topics

مقدمہ

 ایک روز آپ کامٹی میں حضرت سید صاحب کے مزار کے قریب ٹہل رہے تھے۔ ایک مارواڑی پر کسی نے مقدمہ دائر کر رکھا تھا۔ وہ اس کی پیروی کے لئے کچہری جا رہا تھا اور پریشان حال تھا۔ آپ اسے دیکھ کر قہقہہ لگا کر ہنسے اور فرمایا۔"نالش تو خارج ہوگئی۔"

اس نے سوچا کچہری جاکر دیکھنا چاہئے۔ جاکر دیکھا تو مقدمہ واقعی خارج ہو چکاتھا۔ وہ صدق دل سے شیرینی لیکر حاضرِ خدمت ہوا۔ آپ نے حکم دیا۔"ہم کو کیا دیتاہے، بچوں کو تقسیم کر دے۔"

کامٹی میں اس قسم کے بہت سے واقعات ظہو رمیں آئے۔ اس کے بعد پاگل خانے میں آپ کی تشریف آوری ہوئی جہاں ایسے بہت سے واقعات ظہور میں آئے۔

Topics


Tazkirah Baba Tajuddeen Aulia

خواجہ شمس الدین عظیمی

عارف باﷲخاتون

مریم اماں

کے نام

جن کے لئے شہنشاہ ہفت اقلیم حضرت بابا تاج الدین ؒ

کا ارشاد ہے:

"میرے پاس آنے سے پہلے مریم اماں کی خدمت میں حاضری دی جائے۔"