Topics

دنیا سے رخصتی

 ایک روز میں (مصنّف) نے کامٹی میں ارادہ کیا کہ پاگل خانے جاکر درخواست کروں کہ میرے فرزند فخرالدین کے لئے شفا کی دعا فرمائیں جو چار مہینے سے سخت بیمار تھا۔ تقریباً بارہ بجے پاگل خانے میں داخل ہوا۔ آپ نے فرمایا۔ "کس لئے دعا کریں۔ وہ تو دنیا سے رخصت ہوگیا۔" اورپھر وہ الفاظ آپ نے فرمایا جو گزشتہ شب میرے دل میں پیدا ہوئے تھے۔ میں انگشت بدنداں رہ گیا کہ وہ الفاظ جو میں نے اپنے دل میں رکھے تھے، بابا حضور نے یک بیک کیسے کہہ دیئے۔ مجھے صبر کی تلقین فرمائی۔ جب میں وہاں سے لوٹا تو راستے میں ایک شخص نے بتایا کہ گیارہ بجے بچے کا انتقال ہوگیا۔ میں نے گھر جاکر میت کی تجہیز وتکفین کی۔

Topics


Tazkirah Baba Tajuddeen Aulia

خواجہ شمس الدین عظیمی

عارف باﷲخاتون

مریم اماں

کے نام

جن کے لئے شہنشاہ ہفت اقلیم حضرت بابا تاج الدین ؒ

کا ارشاد ہے:

"میرے پاس آنے سے پہلے مریم اماں کی خدمت میں حاضری دی جائے۔"