Topics
آپ مدراس سے تعلق رکھتے تھے۔ اورشکردرہ میں
اکھاڑے کے پیچھے ایک جھونپڑے میں آپ کا قیام تھا۔ آپ ایک عابد اور سالک تھے۔ اس لئے
باباصاحبؒ نے آپ سے ارشاد وتبلیغ کا کام لیا۔ باباتاج الدینؒ کے روحانی مشن کو آپ نے
وجے نگر اورکٹک کے علاقوں میں پھیلایا۔ ان علاقوں کے عوام کے علاوہ بااثر افراد بھی
آ پ سے فیضیاب ہوئے ۔
حضر ت محمد غوث بابا نے اپنے یہاں ایک چھوٹا
سالنگر خانہ بھی قائم کرر کھا تھا۔ جس سے درویشوں اور محتاجوں کو کھانا تقسیم کیا جاتاتھا۔
۳؍ربیع الثانی ۱۳۳۸ ھ کو آپ وجے نگر سے واپس آرہے تھے کہ راستے
میں انتقال ہوگیا۔ اور جسدِ خاکی شکردرہ لایا گیا۔ باباتاج الدینؒ کے حکم سے راجاباگ
سوار کی طرف سردرگا کی تکیہ میں سپردِ خاک کئے گئے۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
عارف باﷲخاتون
مریم اماں
کے نام
جن کے لئے شہنشاہ ہفت اقلیم
حضرت بابا تاج الدین ؒ
کا ارشاد ہے:
"میرے پاس آنے سے
پہلے مریم اماں کی خدمت میں حاضری دی جائے۔"