Topics
ایک مرتبہ
ڈاکٹر عبدالمجید صاحب نے ایک تقریب میں شرکت کے لئے بمبئی جانے کا ارادہ کیا۔ اورحضرت
باباجان تاج الدینؒ کی خدمت میں حاضر ہوکر اجازت چاہی۔ آپ نے فرمایا۔"مت جاؤ!راستہ
تمہارے لئے خطرناک ہے۔"
جب انہوں نے زیادہ اصرار کیا توآپ نے درخت
سے پتہ توڑکر دیا اور فرمایاکہ اس کو ساتھ لے کر جاؤ۔ ڈاکٹر صاحب مرحوم بمبئی روانہ
ہوئے۔ راستے میں ایسا خطرناک واقعہ پیش آیا کہ ان کی جان بچنے کا کوئی ذریعہ نہ تھا۔
ہوایوں کہ ڈاکٹر صاحب کسی ضرورت کی وجہ سے بھساول ریلوے اسٹیشن پر اُترے۔ وہ ریلوے
لائن پارکر رہے تھے کہ اچانک ریلوے انجن ان کے بالکل قریب آگیا۔ اوراس کی دہشت سے وہ
ریلوے لائن پر ہی گر پڑے۔ حالانکہ انجن پورے رفتار سے آرہاتھا۔ لیکن جونہی ان کے نزدیک
آیا ، رک گیا۔ ریلوے کے ملازمین نے آپ کو لائن پر سے اٹھایا اورکہا ۔"کیا آپ کو
ئی عامل ہیں، انجن روکے بغیر خودبخود کیسے رک گیا؟"
اس پرڈاکٹر صاحب نے لوگوں کو بابا حضورؒ کی
جانب سے روانگی کی ممانعت اورپھر درخت کے پتے کا پورا واقعہ سنایا۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
عارف باﷲخاتون
مریم اماں
کے نام
جن کے لئے شہنشاہ ہفت اقلیم
حضرت بابا تاج الدین ؒ
کا ارشاد ہے:
"میرے پاس آنے سے
پہلے مریم اماں کی خدمت میں حاضری دی جائے۔"