Topics

حضرت اﷲ کریم

شکردرہ کے رہنے والے دیکھتے تھے کہ شکردرہ کے صدر دروازے پر ایک شخص ٹن کا ڈبہ اور ایک رکابی ہاتھوں میں لئے کھڑا رہتاہے اور وقفے وقفے سے صدا لگاتاہے:

" اﷲکریم آیا ہے، باسی کھانا لایا ہے۔"

جب کوئی کھانا پیش کرتا تو وہ شخص رکابی میں کھانا اورٹن کے ڈبے میں پانی لے لیتا۔ یہ لوگ انہیں اﷲکریم کہتے تھے۔ حضرت اﷲکریم کو کمبل یا کوئی کپڑا نذر کیا جاتا تو آپ بازار لے جاکر اسے فروخت کر دیتے اورجو پیسے ملتے انہیں محتاجوں میں تقسیم کر دیتے۔

لوگ یہ بھی دیکھتے کہ صدر دروازے پر دربان کی طرح کھڑے ہوئے اﷲکریم کبھی کبھی یکایک مؤدب ایستادہ ہوجاتے اور بآوازِ بلند پکارتے:

" خبردار ہوجاؤ،لال بنگلہ آتاہے۔"

دس پندرہ منٹ بعد شکردرہ کے محل سے حضور باباتا ج الدینؒ باہر آتے۔ گویا آپ پہلے سے لوگوں کو باباصاحبؒ کے آنے کی اطلاع کر دیتے تھے تاکہ وہ ہوشیار ہوجائیں ۔ اسی طرح جب باباصاحبؒ کی سواری سامنے سے گزرتی توحضرت اﷲکریم فوجی انداز سے سیلوٹ کرتے اور جب بابا صاحبؒ واپس نہیں آتے ،دروازے پر اس طرح موجود رہتے جیسے نگہبانی کے فرائض انجام دے رہے ہوں۔

حضرت اﷲکریم کا وصال باباصاحب کے پر دہ فرمانے کے چند دن بعد ہوا اورتاج آباد کے قبرستان میں دفن کئے گئے۔

Topics


Tazkirah Baba Tajuddeen Aulia

خواجہ شمس الدین عظیمی

عارف باﷲخاتون

مریم اماں

کے نام

جن کے لئے شہنشاہ ہفت اقلیم حضرت بابا تاج الدین ؒ

کا ارشاد ہے:

"میرے پاس آنے سے پہلے مریم اماں کی خدمت میں حاضری دی جائے۔"