Topics

اندازِ گفتگو

 بابا تاج الدین ؒ کا لب ولہجہ مخصوص تھا۔ آپ مدراسی لہجے میں گفتگو کرتے تھے۔ اردوبولنے میں مشکل پیش آتی تھی۔ سوچ کر بولنا پڑتا تھا۔ پھر بھی الفاظ میں کچھ ایسا زور ہوتاتھا کہ سامعین ان کا مافی الضمیر فوراًسمجھ جاتے تھے۔ بات مختصر اور پر معنی ہوتی تھی۔ کبھی مثال زبان میں بات کرتے تھے، جس کا مطلب ایک ذہین شخص فوراًنکال سکتاتھا۔ اکثر قرآنی آیات کو گفتگو میں اس طرح استعمال کرتے تھے کہ سائل کے مسئلے کا حل اس میں موجود ہوتاتھا۔

صرف خصوصی مسائل ہی میں نہیں بلکہ عام حالات میں بھی باباصاحبؒ اپنی گفتگو کے اندر ایسے مرکزی نقطے بیان کر جاتے تھے جو براہِ راست قانونِ قدرت کی گہرائیوں سے ہم رشتہ ہیں۔ بعض دفعہ اشاروں ہی اشاروں میں وہ ایسی بات کہہ جاتے تھے جس میں کرامتوں کی علمی توجیہ ہوتی اور سننے والے کی آنکھوں کے سامنے یکبارگی کرامت کے اصولوں کا نقشہ آجاتا۔ کبھی کبھی ایسا معلوم ہوتا کہ ان کے ذہن سے تسلسل کے ساتھ سننے والوں کے ذہن میں روشنی کی لہریں منتقل ہو رہی ہیں اور ایسا بھی ہوتا کہ وہ بالکل خاموش بیٹھے ہیں اور حاضرین ہر وہ بات من وعن اپنے ذہن میں سمجھتے اورمحسوس کرتے جارہے ہیں۔ جو باباصاحب کے ذہن میں اس وقت گشت کر رہی ہے۔ بابا صاحب  چلتے پھرتے، اٹھتے بیٹھتے، گاہے بہ گاہے کچھ بول دیتے۔ عام آدمی ان جملوں کو بے ربطہ بات سمجھ کر قابلِ توجہ نہیں سمجھتاتھا۔ لیکن اس میں کسی کے مسئلے کا حل، سوال کا جواب یاکسی نکتہ کی وضاحت پوشیدہ ہوتی تھی۔

Topics


Tazkirah Baba Tajuddeen Aulia

خواجہ شمس الدین عظیمی

عارف باﷲخاتون

مریم اماں

کے نام

جن کے لئے شہنشاہ ہفت اقلیم حضرت بابا تاج الدین ؒ

کا ارشاد ہے:

"میرے پاس آنے سے پہلے مریم اماں کی خدمت میں حاضری دی جائے۔"