Topics

حضرت بابا عبدالرحمٰن

آپ مدراسی پلٹن میں ملازم تھے۔ وہاں سے وظیفہ ملتاتھا۔ بعدمیں آپ نے کسی بحری جہاز پر نوکری کرلی۔ ایک بار سفرکرتے ہوئے جہاز پر سے پانی میں گر گئے۔ باباتاج الدینؒ سے عقیدت اورمحبت کی وجہ سے آپ نے باباصاحبؒ کا تصور کیا تو نامعلوم طریقے سے کنارے تک پہنچ گئے۔ وہاں سے پیدل ہی باباتاج الدینؒ کی خدمت میں حاضر ہوئے۔

بابا تاج الدینؒ کی توجہ سے آپ پر جذب طاری ہوگیا۔ باباصاحبؒ نے آپ کا نام عبدالرحمٰن رکھا۔ اوراسی نام سے آپ مشہور ہوئے۔ جب آپ پر استغراق کا غلبہ ہواتوکپڑوں سے بے نیاز ہوکر ایک قبرستان میں رہنے لگے۔ ایک دن جب آپ نے بے خودی کی حالت میں باباصاحبؒ کے پاس پہنچے تو باباصاحبؒ نے ایک کپڑا عطا کرکے احرام باندھنے کا حکم دیا۔ احرام باندھتے ہی جذب جھاگ کی طرح بیٹھ گیا۔ باباتاج الدینؒ کے آپ کو گاڑھا گھاٹ کا مٹی جاکر ہریجنوں کے مندر میں رہنے کا حکم دیا۔

باباعبدالرحمٰن کا مٹی کے مندر میں رہ کر راہِ حق کے متلاشیوں کوراستہ دکھانے لگے اور پریشان حالوں کی دادرسی آپ کے ذریعے ہونے لگی۔ مندر کا انتظام وانصرام ایک ہریجن خاتون کرتی تھی۔ وہ بھی باباعبدالرحمٰن کے ہاتھوں پر بیعت ہوگئی۔

ابھی خدمت کا یہ سلسلہ جاری تھا کہ باباعبدالرحمٰن کی طبیعت خراب ہوگئی ۔ آپ باباصاحبؒ کی خدمت میں حاضر ہوئے ۔ بابا صاحبؒ نے کہا۔"آپ پہلے جائیں میں بھی آرہاہوں۔"

چنانچہ باباتاج الدینؒ کے وصال سے تین دن پہلے ، ۲۳؍محرم الحرام ۱۳۴۴ ؁ھ کو باباعبدالرحمٰن اس دنیا سے پردہ کر گئے۔ آپ کی تدفین سرگروہ کی تکیے میں کی گئی۔

Topics


Tazkirah Baba Tajuddeen Aulia

خواجہ شمس الدین عظیمی

عارف باﷲخاتون

مریم اماں

کے نام

جن کے لئے شہنشاہ ہفت اقلیم حضرت بابا تاج الدین ؒ

کا ارشاد ہے:

"میرے پاس آنے سے پہلے مریم اماں کی خدمت میں حاضری دی جائے۔"