Topics

پانچ جوتے

 ایک روز حضرت باباتاج الدینؒ اولیاء کی خدمت میں ایک ضعیف العمر عالم حاضر ہوئے۔ باباصاحبؒ نے انہیں دیکھ کر فرمایا۔"حضرت !ان کو پانچ جوتے لگاتے ہیں۔"

وہاں موجود تمام لوگ حیران رہ گئے۔ لیکن عالم صاحب نے ہاتھ جوڑکر کہا کہ خدا کے لئے باباصاحبؒ کے حکم کی تعمیل کرو۔" ایک خادم آہستہ آہستہ پانچ جوتے ان کی پشت پر مار دیئے۔ عالم صاحب پر ایک عجیب کیفیت طاری ہوگئی۔ جب یہ کیفیت ختم ہوئی تو لوگوں نے دریافت کیا کہ آپ کو کیا ہو گیا تھا۔ انہوں نے کہا جوراستہ ساری عمر طے نہ ہوسکا وہ آنِ واحد میں طے ہوگیا۔

Topics


Tazkirah Baba Tajuddeen Aulia

خواجہ شمس الدین عظیمی

عارف باﷲخاتون

مریم اماں

کے نام

جن کے لئے شہنشاہ ہفت اقلیم حضرت بابا تاج الدین ؒ

کا ارشاد ہے:

"میرے پاس آنے سے پہلے مریم اماں کی خدمت میں حاضری دی جائے۔"