Topics

منقبت

(بحضور تاج الدین اولیاء۔ بابا تاج الدین ناگپوریؒ )

 

یابابا تاج الدینؒ ولی، تم زلفِ نبیؐ، گیسوئے علیؓ

تم لاڈلے بی بی زہراؓ کے ، تم روئے حسینؓ ابروئے علیؓ

پروردۂ نازِ خداتم ہو، سرکردۂ رازِ خدا تم ہو

گل زارِ نیازِ خدا تم ہو، خوشبوئے حسنؓ خوشبوئے علیؓ

اس دورکے اندر جانا ہے ، اس دورکے اندر سمجھا ہے

تم سے ہے جمال مصطفویؐ، تم سے ہے جلالِ خوئے علیؓ

تم ختمِ رسل کا نقشِ قدم، تم شمعِ عرب، تم شمع عجم

تم سرِّخفی وجلی باہم، مہکی ہے تم سے بوئے علیؓ

یہ آپ ہی کا تو نواسہ ہے ، دریا پی کر جو پیاسہ ہے

جلووں کا سمندر دے دیجئے، اے بادۂ حق اے جوئے علیؓ

قلندر بابا اولیاءؒ

Topics


Tazkirah Baba Tajuddeen Aulia

خواجہ شمس الدین عظیمی

عارف باﷲخاتون

مریم اماں

کے نام

جن کے لئے شہنشاہ ہفت اقلیم حضرت بابا تاج الدین ؒ

کا ارشاد ہے:

"میرے پاس آنے سے پہلے مریم اماں کی خدمت میں حاضری دی جائے۔"