Topics

بچپن اورجوانی

بابا تاج الدینؒ کی عمر ابھی ایک برس تھی کہ ان کے والدکا انتقال ہوگیا اور جب آپ نو سال کے ہوئے تو والدہ کا سایہ بھی سرسے اٹھ گیا۔ والدین کے انتقال کے بعد نانا، نانی اور ماموں نے بابا صاحب کو اپنی سر پرستی میں لے لیا۔

چھ سال کی عمر میں بابا صاحب  کو مکتب میں داخل کر دیا گیا تھا۔ ایک دن مکتب میں درس سن رہے تھے کہ اس زمانے کے ایک ولی اﷲحضرت عبداﷲشاہ قادریؒ مدرسے میں آئے اور استاد سے مخاطب ہوکر کہا۔

"یہ لڑکا پڑھاپڑھایاہے، اسے پڑھانے کی ضرورت نہیں ہے۔"

لڑکپن میں بابا تاج الدین ؒ کوپڑھنے کے علاوہ کوئی شوق نہ تھا۔آپ کھیل کود کے بجائے تنہائی کو زیادہ پسند کرتے تھے۔ پندرہ سال کی عمر تک آپ نے ناظرہ قرآنِ پاک ، اردو، فارسی اور انگریزی کی تعلیم پائی۔

Topics


Tazkirah Baba Tajuddeen Aulia

خواجہ شمس الدین عظیمی

عارف باﷲخاتون

مریم اماں

کے نام

جن کے لئے شہنشاہ ہفت اقلیم حضرت بابا تاج الدین ؒ

کا ارشاد ہے:

"میرے پاس آنے سے پہلے مریم اماں کی خدمت میں حاضری دی جائے۔"