Topics

طمانچے

 ایک روز ایک پاگل جب دوسرے پاگلوں کے ساتھ کام پر پاگل خانے سے باہر گیا تو محافظ کی نظروں سے بچ کر فرار ہوگیا۔ اوراپنے گھر کی طرف نکل گیا۔ شام کو گنتی کے وقت جب وہ پاگل خانے میں نظر نہ آیا تو اس کی تلاش شروع ہوئی۔ ڈاکٹر عبدالمجید خاں صاحب مرحوم بہت پریشان ہوئے اور ماتحت ملازمین پرخفا ہونے لگے۔ اسی دوران باباحضور تشریف لائے اور فرمایا۔"کیوں گھبراتے ہو، وہ کل خود چلا آئے گا۔"

چنانچہ دوسرے دن وہ پاگل از خود گیٹ پرموجود تھا۔ پاگل خانے کے ملازمین نے اسے اندر بلایالیا۔ اورڈاکٹر صاحب کو اطلاع دی۔ انہوں نے آکر اس سے پوچھا کہ تو کہاں چلا گیاتھا۔ تو اس نے اپنی زبان میں جواب دیا کہ اپنے گاؤں گیا تھا۔ پھر یہی پوچھا گیا تو اسنے دوبارہ یہی جواب دیا۔ پھر پوچھا کہ تو واپس کیسے آگیا تو اس نے جواب دیا۔"بھائی تاج الدین نے مجھے دو طمانچے مارے اور کہا،کہاں جاتاہے ، چل پاگل خانے اورمجھے کھینچ کر لے آئے۔"

Topics


Tazkirah Baba Tajuddeen Aulia

خواجہ شمس الدین عظیمی

عارف باﷲخاتون

مریم اماں

کے نام

جن کے لئے شہنشاہ ہفت اقلیم حضرت بابا تاج الدین ؒ

کا ارشاد ہے:

"میرے پاس آنے سے پہلے مریم اماں کی خدمت میں حاضری دی جائے۔"