Topics

بحالی کا حکم

 ایک شخص سرکاری ملازم تھا۔ برطرف ہوگیا۔ بہت اپیلیں کیں مگر بے سود۔ تب وہ اجمیر شریف گیا۔ اور وہاں چند روز قیام کیا۔ کچھ دنوں بعد اسے خواب میں خواجۂ خواجگاں خواجہ معین الدین چشتیؒ کی زیارت نصیب ہوئی۔ دیکھا کہ عالی جاہ چند لوگوں کے ہمراہ کہیں تشریف لے جا رہے ہیں۔ خواجہ غریب نوازؒ نے اس شخص کو طلب فرمایا اورپھر ارشاد ہوا "تو اپنی ملازمت پر بحال ہوگیا۔" یہ شخص واپس وطن روانہ ہوا۔ گھر پہنچ کر اسے معلوم ہو اکہ ملازمت کی بحالی کا حکم آیا ہوا ہے ۔ چند دنوں بعد یہ شخص باباحضور تاج الدین کے دیدار کے لئے آیا۔ اسے دیکھتے ہی حضور نے فرمایا۔"میاں کیوں آئے ہو۔ہم کو پہچانتے ہو؟ ہم بھی تو وہاں حاضر تھے جب بڑے صاحب نے تمہاری بحالی کا حکم دیا تھا۔"

Topics


Tazkirah Baba Tajuddeen Aulia

خواجہ شمس الدین عظیمی

عارف باﷲخاتون

مریم اماں

کے نام

جن کے لئے شہنشاہ ہفت اقلیم حضرت بابا تاج الدین ؒ

کا ارشاد ہے:

"میرے پاس آنے سے پہلے مریم اماں کی خدمت میں حاضری دی جائے۔"