Topics
اکثر ایسا
ہوتا کہ باباتاج الدینؒ جس گاؤں یا جس شہر میں رکتے ، تو وہاں آپ کے اشارے پر بڑے بھجئے
تقسیم کئے جاتے اور وہاں موجود کوئی شخص ان کی قیمت بڑے والے کو ادا کر دیتا۔ ایک بڑھیا
بہت بیمار ہوئی اور منت مانی کہ اگر میں صحت یاب ہو جاؤں تا لوگوں میں بڑے بٹواؤں گی۔
اس کو صحت نصیب ہوئی۔ وہ اپنے گاؤں سے باباصاحبؒ کی خدمت میں آئی اوربطور نیاز عمدہ
اور وافر مقدار میں کھانا پکاکر لوگوں کو کھلایا۔ جب گھر واپس گئی تو دوبارہ بیمار
ہوگئی۔ دوبارہ باباصاحبؒ کی خدمت میں حاضر ہوکر اس نے عرض کیا۔"حضور!میں نے منت
مانی اورصحت یاب ہوئی لیکن اب پھر اسی بیماری نے پکڑ لیاہے۔"
باباصاحبؒ نے فوراًجواب دیا۔"لوگوں کو
بڑے کھلاتے ، اچھے ہو جاتے۔"
یہ سن کر بڑھیا کہ یاد آیا کہ اس نے بڑے بانٹنے
کی منت مانی تھی۔ چنانچہ بڑھیا نے لوگوں کو بڑے کھلائے اور اس کو دوبارہ صحت حاصل ہوگئی۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
عارف باﷲخاتون
مریم اماں
کے نام
جن کے لئے شہنشاہ ہفت اقلیم
حضرت بابا تاج الدین ؒ
کا ارشاد ہے:
"میرے پاس آنے سے
پہلے مریم اماں کی خدمت میں حاضری دی جائے۔"