Topics
بابا تاج الدین اولیاءؒ کا سلسلۂ نسب امام حسن عسکری سے ملتاہے۔ امام حسن عسکری کی اولادمیں فضیل مہدی عبداﷲعرب، ہندوستان تشریف لائے اور جنوبی ہندکے ساحلی علاقے مدراس میں قیام کیا۔ حضرت فضیل مہدی عبداﷲکے دو صاحبزادے حسن مہدی جلال الدین اور حسن مہدی رکن الدین سفر میں ان کے ساتھ تھے۔ بابا تاج الدین حسن مہدی جلال الدین کی اولاد میں سے ہیں۔
بابا صاحب کے بزرگوں میں جناب سعدا لدین مہدی مغلیہ دورمیں فوجی افسر ہوکر دہلی آئے۔ بادشاہ دہلی کی طرف سے اہارنام کا ایک موضع بطور جاگیر انہیں دیا گیا۔ فرّخ سیر کے دورمیں صوبے کے گورنر نواب مالا گڑھ نے ناراض ہوکر حقوقِ جاگیرداری ضبط کر لئے۔ صرف کاشتکار ی کی حیثیت باقی رہ گئی۔
باباتاج الدین کے دادا کا نام جمال الدین تھا۔ بابا صاحب کے والد جناب بدرالدین مہدی تھے جو ساگر ڈپو میں صوبے دار تھے۔ اور ان کی سکونت اہار میں تھی۔ ساگر ہندوستان کے صوبے سی ۔ پی میں واقع ہے۔ بابا صاحب کی والدہ کانام مریم بی تھا۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
عارف باﷲخاتون
مریم اماں
کے نام
جن کے لئے شہنشاہ ہفت اقلیم
حضرت بابا تاج الدین ؒ
کا ارشاد ہے:
"میرے پاس آنے سے
پہلے مریم اماں کی خدمت میں حاضری دی جائے۔"