Topics

بارش میں آگ

 ایک دفعہ سخت خشک سالی ہوگئی۔ پانی کی کمی سے فصلیں متاثر ہونے لگیں اورچارے کی کم یابی سے مویشی مرنے لگے۔ کچھ لوگوں نے باباتاج الدین ؒ سے کہا۔"بابا  جی ! بارش نہ ہونے سے اناج مہنگا ہوگیا ہے۔اور عوام کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔"باباصاحب سے کہا۔" باباصاحب ! خشک سالی سے ہماری فصلیں تباہ ہورہی ہیں اور مویشی مررہے ہیں۔

یہ سن کر باباصاحبؒ کی کیفیت ایک دم بدل گئی۔ جلال میں آکر پانی طلب کیا۔ایک کسان نے لوٹے میں پانی بھر کر پیش کیا۔ باباصاحبؒ نے لکڑیاں جمع کراکے آگ جلال اورلوٹے کی ٹونٹی سے تھوڑا تھوڑاپانی آگ پرڈالنا شروع کیا۔ پانی کے قطرے سلگتی لکڑیوں پر گرنے اورلمحہ پھر میں بھاپ بن کر اُوپر کا رخ کرتے ۔ جوں جوں یہ آبی بخارات اُوپر جارہے تھے لوگوں نے دیکھا کہ آسمان ابر آلود ہوتاجا رہاتھا۔ لوٹے کا پانی ختم ہوتے ہی آسمان بادلوں سے ڈھک چکا تھا اورکچھ ہی دیر بعد تیز بارش شروع ہوگئی۔

Topics


Tazkirah Baba Tajuddeen Aulia

خواجہ شمس الدین عظیمی

عارف باﷲخاتون

مریم اماں

کے نام

جن کے لئے شہنشاہ ہفت اقلیم حضرت بابا تاج الدین ؒ

کا ارشاد ہے:

"میرے پاس آنے سے پہلے مریم اماں کی خدمت میں حاضری دی جائے۔"