Topics

قریب المرگ لڑکی

 ایک شخص جسکی بیٹی بہت بیمار بلکہ قریب المرگ تھی باباحضور کی خدمت میں حاضر ہوااور شفاکیلئے دعاکی درخواست کی۔ اس کی گزارش سننے کے بعد آپ چند لمحے خاموش رہے اور پھر کچھ دیر آنکھیں بندکرنے کے بعد ہنس کر فرمایا۔"جابابا، لڑکی تو اچھی ہوگئی۔" وہ شخص بہت خوش ہوااور بے قراری سے پوچھا کہ بچی یک بیک کیسے صحت یا ب ہوگئی؟انہوں نے بتایا کہ تھوڑی دیر پہلے ایک سائل دروازے پر آیا۔ جب اس کو خیرات دی گئی تو اس نے ہماری غم زدہ حالت دیکھ کر خود پوچھا کہ تمہارے گھرمیں کیا پریشانی ہے۔ ہم نے کہا کہ کیا بتائیں ، ہماری بچی کوئی دم کی مہمان ہے۔سائل نے کہا چلو ہم دیکھیں گے ۔ ہم انہیں گھرمیں لے آئے۔ تھوڑی دیروہ بیمار کے قریب کھڑے رہے اور پھر فرمایا"اچھی ہوجائے گی غم نہ کرو۔"ان کے جانے کے تھوڑی دیر بعد بچی میں ہوش میں آگئی اور کھانے کو مانگا۔

Topics


Tazkirah Baba Tajuddeen Aulia

خواجہ شمس الدین عظیمی

عارف باﷲخاتون

مریم اماں

کے نام

جن کے لئے شہنشاہ ہفت اقلیم حضرت بابا تاج الدین ؒ

کا ارشاد ہے:

"میرے پاس آنے سے پہلے مریم اماں کی خدمت میں حاضری دی جائے۔"