Topics

حضرت کملی والے شاہ

بابا تاج الدینؒ نے آپ کو گو ڈر شاہ کا خطاب دیا تھا۔ عالم، فاضل اور عبادت گزار تھے۔ جب باباصاحبؒ کی خدمت میں شکردرہ آئے تو ایک جھونپڑے میں عزلت نشینی اختیار کرلی۔ کسی کو جھونپڑے کے اندر جانے کی اجازت نہ تھی۔ لوگ آپ کی غذا جو دال کا پانی ہوتی تھی اور چائے اندر سرکادیتے تھے۔ ایک دن بابا تاج الدینؒ ان کے جھونپڑے کے پاس سے گزرے اور کہا۔" دروازہ کھول دو۔"

جب دروازہ کھول دیا گیا تو کملی والے شاہ صاحب نے سماع کی خواہش ظاہر کی۔ چنانچہ ایک غزل شروع کی گئی اور آپ خوش و خرم اورمسرور بیٹھے سنتے رہے۔ دورانِ غزل یہ مصرعہ آیا ؂

اِدھر خیال چلا اور اُدھر چلی لیلیٰ

یہ سنتے ہی آپ نے ایک نعرہ بلند کیا اور لیٹ گئے۔ جب تیسری بار یہ مصرعہ پڑھا گیا تو آپ کی روح پرواز کر گئی۔ شکردرہ کے تالاب کے کنارے دفن کئے گئے۔

Topics


Tazkirah Baba Tajuddeen Aulia

خواجہ شمس الدین عظیمی

عارف باﷲخاتون

مریم اماں

کے نام

جن کے لئے شہنشاہ ہفت اقلیم حضرت بابا تاج الدین ؒ

کا ارشاد ہے:

"میرے پاس آنے سے پہلے مریم اماں کی خدمت میں حاضری دی جائے۔"