Topics

تنکے بیڑی بن جاتے تھے

 تحقیق و تلاش کے بعد بھی نانا تاج الدینؒ کا سالِ پیدائش معلوم نہیں ہوسکا۔ بڑے نانا کی حیات میں مجھے زیادہ ہوش نہیں تھا۔ والد صاحب کو ان باتوں سے کوئی دلچسپی نہیں تھی۔ میں نے بڑے نانا کی زبانی یہ سنا ہے کہ تاج الدینؒ کی عمر غدر میں چند سال تھی۔ لڑکپن میں انہیں پڑھنے کے علاوہ کوئی شوق نہیں تھا۔ بیڑی پینا کب سے شروع کیا اس کے بارے میں صحیح بات معلوم نہیں ہوسکی۔ البتہ شکردرہ کے قیام میں بیڑی اور چائے کا شوق بہت بڑھ گیاتھا۔ بعض اوقات بیڑیاں ختم ہوجاتی توبیڑکا کوئی پڑاگرا ٹکڑااٹھا لیا کرتے تھے۔ کسی وقت بیڑی کا ٹوٹا بھی نہیں ملتاتھا۔ پھر ان کی طبیعت خرقِ عادات کی طرف مائل ہوجاتی ۔ جو تنکا ہاتھ آجاتا اس کو سلگا لیتے ۔ لوگوں نے بار بار دیکھا کہ تنکے نے بیڑی کی شکل اختیار کرلی۔ اور بیڑی کی طرح دھواں دینے لگا۔ 

Topics


Tazkirah Baba Tajuddeen Aulia

خواجہ شمس الدین عظیمی

عارف باﷲخاتون

مریم اماں

کے نام

جن کے لئے شہنشاہ ہفت اقلیم حضرت بابا تاج الدین ؒ

کا ارشاد ہے:

"میرے پاس آنے سے پہلے مریم اماں کی خدمت میں حاضری دی جائے۔"