Topics
جس زمانہ
میں والد صاحب دلی ٹول ٹیکس میں محرر تھے، ہمارے مکان کی ایک دیوار بارش میں گر گئی۔
مکان دار برسات میں مرمت کرانے کے لئے تیار نہ تھا۔ نانا تاج الدینؒ نے والد کو خط
لکھا کہ بھابی اوربیٹی سعیدہ کو ناگپور پہنچا دو۔ ان ایام میں وہ راجہ رگھوراؤ کے پاس
مقیم تھے۔ ہم لوگوں کے لئے شطرنج پورہ میں رہائش کا انتظام کیاگیا۔ روزانہ یادوسرے
دن نانا اپنی گھوڑا گاڑی میں یہاں تشریف لاتے۔ گھنٹوں ہمارے ساتھ گزارتے۔ اکثر اردگرد
کی آبادی کے لوگوں کا آناجانا لگا رہتا۔ ناناان کے معاملات پرغور کرنے میں اتنا دماغ
صرف کردیتے کہ حواس ماؤف ہوجاتے۔ ایک بار بے خیالی میں دروازے کی طرف جانے کی بجائے
وہ دیوار کے پیچھے کھڑی ہوئی گھوڑا گاڑی کی طرف بڑھتے چلے گئے اور ٹھوس دیوار سے گزر
کر سڑک پر نکل گئے۔ غالباً یہ کرامت ان سے غیرارادی طور پر صادر ہوئی۔ لوگوں کے معاملات
سے متعلق سوچنے میں ان کا ذہن تجلّیِ الٰہی میں تحلیل ہوگیااور جسم ذہن کے تابع ہونے
کی وجہ سے ثقل کی منزل سے آگے نکل گیا۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
عارف باﷲخاتون
مریم اماں
کے نام
جن کے لئے شہنشاہ ہفت اقلیم
حضرت بابا تاج الدین ؒ
کا ارشاد ہے:
"میرے پاس آنے سے
پہلے مریم اماں کی خدمت میں حاضری دی جائے۔"