Topics

کالے اور لال منہ کے بندر

 باباتاج الدینؒ کے فیض یافتہ حضرت محمد عبدالعزیز عرف نانا میاں صاحب کا کہنا ہے کہ میرے ایک دوست جو پولیس میں ہیڈکانسٹیبل تھے، باباصاحبؒ کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ باباصاحبؒ نے ان سے کہا۔"کالے منہ کے بندر لا ل منہ کے بندر ہوتے ۔" یہ بات میرے دوست کو بری لگی اور دل میں سوچا کہ عجیب آدمی ہیں کہ مجھے کالے منہ اورلال منہ کے بندر کہہ رہے ہیں۔ ضرور مخبوط الحواس ہیں جنہیں لوگوں برگزیدہ ہستی کا درجہ دے دیا ہے۔

ہیڈکانسٹیبل صاحب جب اپنے وطن رائے پور پہنچے تو وہاں کے ڈی ایس پی نے ان کو اپنا پی اے مقرر کر دیا۔ اورکچھ دنوں بعد سب انسپکٹر کی ٹریننگ کے لئے ساگر بھیج دیا۔ جب یہ مجھ سے ملنے آئے تو سب انسپکٹر کی وردی کالے رنگ سے بدل کر سُرخ رنگ کی ہوگئی تھی جو سب انسپکٹر کی وردی ہوتی تھی۔ انہوں نے مجھ سے کہا کہ بابا صاحبؒ کا کہنا بالکل سچ نکلا۔ کالے منہ کے بندر لال منہ کے بندر ہونے کا مطلب میری ترقی کی طرف اشارہ تھا۔ یہ سن کر مجھے (راوی کو) بھی باباصاحبؒ کی ذات پر کشش محسوس ہوئی اور میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوا۔

Topics


Tazkirah Baba Tajuddeen Aulia

خواجہ شمس الدین عظیمی

عارف باﷲخاتون

مریم اماں

کے نام

جن کے لئے شہنشاہ ہفت اقلیم حضرت بابا تاج الدین ؒ

کا ارشاد ہے:

"میرے پاس آنے سے پہلے مریم اماں کی خدمت میں حاضری دی جائے۔"